متاثرین دہشتگردی وادی تیراہ اور باڑہ قبیلہ ملک دین خیل کے تباہ شدہ 575مکانات کے خاندانوں میں مزید19کروڑ 40لاکھ کے چیک تقسیم

بدھ 19 جولائی 2017 22:54

باڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء)خیبر ایجنسی متاثرین دہشتگردی وادی تیراہ اور باڑہ قبیلہ ملک دین خیل ,ذخہ خیل ،کمر خیل ،قمبر خیل، کے تباہ شدہ 575مکانات کے خاندانوں میں مزید19کروڑ 40لاکھ کے چیک تقسیم کئے گئے۔ پروگرام میں 410 مکمل تباہ اور جزوی نقصان والے 165 کو چیک دئے گئے ۔ متاثرین کومکمل تباہ شدہ گھرکے 4لاکھ جبکہ جزوی نقصان والے گھر کے خاندان کو 1لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے چیک دئے گئے جس میں قبیلہ کمر خیل کے 8 ،ملک دین خیل 114،شلوبر79،برقمبر162، ذخہ خیل 25اور لنڈی کوتل تحصیل کے قبیلہ 52 مکانات کے ملکان میں چیک تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اے پی اے باڑہ ارشد خان آفریدی نے یہ چیک گزشتہ روز شاہ کس لیویز سنٹر میں متاثرین کے لئے منعقدایک پروگرام میں تقسیم کئے ۔ اس موقع پرپی این ٹی باڑہ خالد خان ،پی ٹی باڑہ غنچہ گل ، سیکورٹی فورسز کے افسران ،لائن افیسر اکبر آفریدی کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقے کے مشران موجود تھے ۔اے پی اے باڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک باڑہ کے 5218 متاثرہ خاندان میں ایک ارب 69 کروڑ 5لاکھ اور 80ہزار روپے کی چیک تقسیم کئے جاچکے ہیںدہشتگردی سے متاثرہ ایک بھی گھر سروے سے باقی نہیں رہے گئی،اس وقت قوم کمرخیل میں تقربیا50فیصدسروے مکمل ہو چکی ہیں۔