دہشت گردی سے متاثرہ 575مکانات کے متاثرین میں مزید19کروڑ 40لاکھ روپی کے چیک تقسیم

بدھ 19 جولائی 2017 22:50

خیبرایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء)وادی تیراہ اور باڑہ کے دہشت گردی سے متاثرہ 575مکانات کے متاثرین میں مزید19کروڑ 40لاکھ روپی کے چیک تقسیم کئے گئے۔ پروگرام میں 410 مکمل تباہ اور جزوی نقصان والے 165 کو چیک دئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لیوی سنٹر شاہ کس میں ایک سادہ سی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ خیبر میررضا اوزگان تھے جبکہ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ باڑہ ارشد خان ، پولیٹکل تحصیل دار تیراہ شہر یار خان پولیٹکل تحصیل دار باڑہ غنچہ گل ،پولیٹکل نائب تحصیل دار خالد خان کے علاوہ قبائلی عمائدین نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر متاثرین کومکمل تباہ شدہ گھرکے 4لاکھ جبکہ جزوی نقصان والے گھر کے خاندان کو 1لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے چیک دئے گئے جس میں قبیلہ کمر خیل کے 8 ،ملک دین خیل کی114،شلوبر79،برقمبرخیل کی162، ذخہ خیل کی 25اور لنڈی کوتل تحصیل کے قبیلہ 52 مکانات کے مالکان میں چیک تقسیم کئے گئے۔اے پی اے باڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب تک باڑہ کے 5218 متاثرہ خاندان میں ایک ارب 69 کروڑ 5لاکھ اور 80ہزار روپے کی چیک تقسیم کئے جاچکے ہیںدہشتگردی سے متاثرہ ایک بھی گھر سروے سے باقی نہیں رہے گا،اس وقت قوم کمرخیل میں تقریباً50فیصدسروے مکمل ہو چکی ہیں