لاڑکانہ ، رشتہ دینے دینے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے دوشیزہ لڑکی اور والدہ کو زخمی کردیا

بدھ 19 جولائی 2017 22:46

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ حیدری کے حد میں 8 روز قبل رشتہ دینے دینے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے دوشیزہ لڑکی شمائلہ بھٹو اور اس کی والدہ کو زخمی کردیا تھا جبکہ لڑکی شمائلہ بھٹو کو تشویشناک حالت میں کراچی کے اسپتال داخل کروایا گیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی ہے جس کی لاش ورثا نے ایس ایس پی چوک پر رکھ پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا اور ٹائر نذرآتش کرکے شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقتول لڑکی کے ورثا عاشق علی اور دیگر نے بتایا کہ 8 روز قبل ملزم صدام سانگی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ڈومکی محلہ سے لڑکی شمائلہ سانگی کو رشتہ نہ دینے کی بات پر اغوا کرنے کی کوشش کی جس دوران اس کی والدہ نے ملزمان کو دیکھ کر شور مچایا جس پر ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شمائلہ اور اس کے والدہ کو زخمی کردیا جو گذشتہ روز کراچی کے اسپتال میں جان بحق ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :