اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے آئندہ مالی سال کے لئے 3364ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی

بدھ 19 جولائی 2017 22:08

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ کا66واں اجلاس پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر کی زیرصدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سال 2017-18ء کے لیی3364ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ ممبران نے گزشتہ اڑھائی برسوں میںبہترین مالیاتی نظم ونسق کی بدولت بجٹ خسارے میں198ملین روپے کی غیر معمولی کمی کو بے حد سراہا۔

بجٹ خسارہ سال 2015-16ء میں 343ملین روپے تھا جسے 2016-17ء میں 217ملین روپے تک لایا گیا اور موجودہ مالیاتی سال میںاسے کم کرکے 145ملین روپے کر دیا گیاہے۔ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ کا تخمینہ 1908ملین روپے لگایا گیا جو سال 2015-16میں 675ملین روپے اور 2016-17میں 905ملین روپے تھا ۔ یہ ترقیاتی کاموں میں غیر معمولی اضافے اور ترقی کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف شعبہ جات میں2پروفیسر، 2ایسوسی ایٹ پروفیسر اور 120اسسٹنٹ پروفیسر کی تعیناتی کے علاوہ 4لیکچرز اور 2میڈیکل افسروں کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔

اِس طرح گزشتہ دوبرسوں میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی سطح پرہونے والی تعیناتیوں کی کل تعداد 251ہو گئی ہے۔ معزز اراکین نے بڑی تعداد میںسلیکشن بورڈزکے انعقاد کے نتیجے میں برسہا برس سے موجود خالی اسامیوں پر تعیناتیوں اورمیرٹ وشفافیت پر مبنی ریکروٹمنٹ کے طریقہٴ کار کی بھی بہت تعریف کی ۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق کی زیر صدارت منعقد ہونے والا سینڈیکیٹ کا یہ آٹھواں اجلاس تھا۔

ماضی میں یونیورسٹی سینٹ، سینڈیکیٹ ، سلیکشن بورڈاور اکیڈمک کونسل جیسے بڑے فورمزکے اجلاس ممبران کی عدم تعیناتی کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکتے تھے اور اب ان تمام فورمز میں خالی سیٹوں کوپُر کرلیا گیا ہے اور باقاعدگی سے اجلاس منعقد ہونے کے سبب مؤثر اور بروقت فیصلہ سازی ممکن ہوئی ہے جس کے سبب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات فعال اور متحرک ہوئے اور ان کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :