کالج پرنسپلز سکولوں کا دورہ کر کے میڑک کے بچوں کو سرکاری کالج میں پڑھنے پر آمادہ کرینگے، رضاء علی گیلانی

بدھ 19 جولائی 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن رضاء علی گیلانی نے کہا کہ کالج پرنسپلز سکولوں کا دورہ کر کے میڑک کے بچوں کو سرکاری کالج میں پڑھنے پر آمادہ کرینگے بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کا اجلاس گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں منعقد کیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے کہا کہ بچوں کی کالج تک رسائی آسان اور آگے بڑھنے کا شوق پیدا کرنا ہوگا تمام پرنسپلزسرکاری کالجوں میں آگاہی مہم شروع کریں رضا علی گیلانی نے کہا کہ اگر وہ خود دن میں 18 گھنٹے تک کام کر سکتے ہیں تو کالج پرنسپلز12 گھنٹہ کام کیوں نہیںکر سکتے کرپٹ اور کرپشن کرنے والے کالجوں کے پرنسپل کو فوری فارغ کر دیا جائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہدایات جاری کیں کہ ہر ادارے میں گرائونڈ لازمی بنائے جائیںان کا کہناتھا کہ جن اضلاع میں لیپ ٹاپ تقسیم نہیں ہوئے ان میں بھی لیب ٹاپ بہت جلد تقسیم کئے جائیں گے صوبائی وزیر رضا علی گیلانی کا مزیدکہنا تھا کہ سرکای کالجوںمیں کوئی بھی پرنسپل کسی بھی قسم کا فنڈ بغیر اجازت اکھٹا نہیں کرسکتے اگر کوئی ایسا کرتا ہوا پکڑا گیا تو اسے فوری طور پرمعطل کردیا جائے گا صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن علی رضا گیانی نے صوبے بھر کے تمام کالجز میں اسمبلی کا دوبارہ سے آغاز کااحکامات بھی جاری کئے اور کہا کہ تمام سرکاری کالجوں میں صبح اسمبلی کا شیڈول جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :