الیکٹرانک کرائم ایکٹ بل پر جتنی مشاورت کی گئی تاریخ میں کبھی نہیں کی گئی ، انوشہ رحمن

اس قانون کے عمل درآمد کا اختیار ایف آئی اے کے پاس ہے دنیا میں کسی بھی طور پر انٹرنیٹ بند کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، وفاقی وزیر کا سینٹ میں اظہار خیال

بدھ 19 جولائی 2017 21:31

الیکٹرانک کرائم ایکٹ بل پر جتنی مشاورت کی گئی تاریخ میں کبھی نہیں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر جاری بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر انوشہ رحمن نے کہا کہ جتنی اس بل پر مشاورت کی گئی آج تک پاکستان کی تاریخ میں کسی بل پر اتنی مشاورت نہیں ہوئی۔ اس قانون کے عمل درآمد کا اختیار ایف آئی اے کے پاس ہے۔ دنیا میں کسی بھی طور پر انٹرنیٹ بند کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

دنیا میں سپیسنگ کے قانون موجود ہیں آزادی اظہار رائے کے افادیت اور نقصان کو پہنچائے بغیر اس قانون کو بنانے کی کوشش کی گئی اس قانون میں تین جرم کے علاوہ 180 دیگر جرائم ہیں عدالت کے حکم کے بغیر ایف آئی اے کسی کو گرفتار نہیں کر سکی۔ انہوں نے بتایا کہ اس قانون میں کہیں بھی پی ٹی اے کو کانٹینٹ بنانے کا اختیار نہیں دیا گیا ہے جب تک کہ کوئی شخص انفرادی یا اجتماعی طور پر پی ٹی اے کوئی کانٹینٹ کے غیر موزوں ہونے یا غیر معیاری ہونے کی شکایت کرے۔

متعلقہ عنوان :