پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے خلاف احتجاج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 19 جولائی 2017 19:50

پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 جولائی۔2017ء) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہریوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید جب کہ اس سے قبل پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور 4 جوانوں کی شہادت پر بھی سخت احتجاج کیا تھا۔