سانگھڑ، ڈسٹرکٹ بار کونسل کی جانب سے وکلاء کاعدالتی کاروائیوںکا مکمل بائیکاٹ

وزیرِ اعظم پاکستان سے استعفٰی کا مطالبہ

بدھ 19 جولائی 2017 20:46

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) پاکستان بار کونسل و سندھ بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار کونسل سانگھڑ کی جانب سے ضلع بھر میں وکلاء کاعدالتی کاروائیوںکا مکمل بائیکاٹ ۔وزیرِ اعظم پاکستان سے استیعفٰی کا مطالبہ۔ عدالتوں میں آئے ہوئے سائلین کو گرمی میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل و سندھ بار کونسل کیجانب سے پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد پاکستان بار کونسل نے وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے استیعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے اور اس مقصد کے تحت آج پاکستان بار کونسل سندھ بار کونسل و پنجاب بار کونسل کی اپیل پر مُلک بھر کی طرح ضلع سانگھڑ کے وُکلاء نے بھی عدالتی کاروائیوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جس سے ضلع بھر کے دُور دراز علاقوں سے کیسز کی پیروی کے لئے عدالتوں میں آنے والے سائلین کو گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور عدالتی عملے نے سائلین کو کیسوں میں تاریخیں دیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزسانگھڑ میں ہونے واالی وُکلاء کی ہڑتال کے بارے میں سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد یاسین خاصخیلی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان بار کونسل کے وزیرِاعظم پاکستان سے استیعفٰی کے مطالبے کی پُرزور حمایت کرتے ہوئے آج ضلع سانگھڑ کے وُکلاء نے عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کر کے پاکستان بھر کے وُکلاء کے متحد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اب وزیرِاعظم پاکستان کو چاہیے کہ اب فوری طور پر اپنا استیعفٰی دیں۔

متعلقہ عنوان :