سینٹ میں پی سی بی کی کی آمدنی ،باچا خان ائیرپورٹ کی خستہ حالی اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے کم استعمال سے متعلق رپورٹس پیش

ْ پوسٹ آفس (ترمیمی) بل 2017ء سے متعلق قائمہ کمیٹی مواصلات کی رپورٹ بھی پیش کر دی گئی

بدھ 19 جولائی 2017 20:42

سینٹ میں پی سی بی کی کی آمدنی ،باچا خان ائیرپورٹ کی خستہ حالی اور خیبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) ایوان بالا میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی ،باچا خان ائیرپورٹ کی خستہ حالی اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے کم استعمال سے متعلق رپورٹس پیش کر دی گئیں ۔بدھ کے روز سینٹ اجلاس کے موقع پر میں پوسٹ آفس (ترمیمی) بل 2017ء سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی رپورٹ پیش کر دی گئی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد دائود خان اچکزئی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی سینیٹ میں پشاور سے لاہور جی ٹی روڈ کے ساتھ این ایچ اے کی اراضی لیز پر دینے سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین سینیٹر دائود اچکزئی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

سینیٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر مشاہد الله خان نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

ایوان بالا میں صوبہ خیبر پختونخوا میں بجلی کے کم استعمال سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کی رپورٹ پیش کر دی گئی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

سینیٹ میں باچا خان ایئر پورٹ کی خستہ حالی کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے کنوینر سینیٹر محسن عزیز نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سینیٹ میں معاشرے کے محروم طبقات پر خصوصی کمیٹی کی پانچوی عبوری رپورٹ پیش کر دی گئی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے معاشرے کے محروم طبقات کے کنوینر سینیٹر نثار محمد خان نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔۔۔۔شیخ منظور/توصیف عباسی