اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا اجلاس

منشور کمیٹی کو اپنی تجاویز مکمل کرکے اگست تک فراہم کرنے کی ہدایت،منشور میں عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جائے

بدھ 19 جولائی 2017 20:29

اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا اجلاس زارداری ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوااجلاس میں سید نیر حسین بخاری،سینیٹر فرحت اللہ بابر،جس میںسینیٹر سلیم مانڈوی والاخسینیٹر فرحت اللہ بابرخسینیٹر شیری رحمانخ ڈاکٹر نفیسہ شاہ ایم این اے عذرا فضل پیچوھو،آخون زادہ چٹانخسینیٹر صابر بلوچ اورقادر شاہین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی منشور کمیٹی کو ہدا یت کی ہے کہ اپنی تجاویز مکمل کرکے اگست تک فراہم کریں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کو ہدیت کی کہ منشور میں عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام شھید ذولفقار علی بھٹو غریب عوام سے عشق کرتے تھے انہیں موت کی کال کوٹھڑی میں بھی صرف عوام کی فکر تھی۔ محترمہ بینظیر بھٹو شھید کی سیاست کا بنیادی مقصد غریب عوام کے بچوں کو بہتر مستقبل دینا تھا۔ وہ صرف اپنے ملک کے عوام کیلئے وطن واپس آئیں تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ منشور میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کے مسائل کے حل لیئے تجاویز دی جائیں۔۔۔۔۔طارق ورک