دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

ایچ آئی ٹی ٹیکسلا نے ملک کی دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایا ں کردار ادا کیا-دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتیوں میں بہتری کا عمل جاری رہے گا۔آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 19 جولائی 2017 17:26

دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں ..
 راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 جولائی۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو دفاعی پیداوار اور جاری و مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف نے دفاعی پیداوار کے معیار کو سراہا اور ایچ ای ٹی کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے دفاعی مصنوعات کا معائنہ کیا جبکہ چیئرمین ایچ ای ٹی کو جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔آرمی چیف نے کہا کہ ایچ آئی ٹی ٹیکسلا نے ملک کی دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایا ں کردار ادا کیا جب کہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاعی صلاحیت مستحکم بنانے پر کوئی سمجھونہ نہیں کیا جائے گا۔ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں آرمی چیف کو دفاعی پیدوار ی منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے مستقبل کے منصوبوں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور دفاعی پیداوارکے معیار کو سراہا۔پاک فوج کے سربراہ نے دفاعی مصنوعات کا معائنہ کیا اور چیئرمین ایچ ای ٹی کو جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایچ ای ٹی ٹیکسلا نے ملک کی دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی دفاعی صلاحیت مستحکم بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتیوں میں بہتری کا عمل جاری رہے گا۔آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے رفتار تیزکی جائے، دفاعی صنعت کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :