بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب ،ْایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج

بھارت مسلسل ایل او سی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے ،ْسلسلہ بند کیا جائے ،ْ احتجاجی مراسلہ

بدھ 19 جولائی 2017 17:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہریوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جبکہ اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے یہ سلسلہ بند کیا جائے واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید جبکہ اس سے قبل پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور 4 جوانوں کی شہادت پر سخت احتجاج کیا تھا۔