ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،ْسربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ

دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ،ْ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے دورہ کے موقع پرخطاب

بدھ 19 جولائی 2017 17:17

ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،ْسربراہ پاک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،ْ دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ۔وہ بدھ کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں پر انھیں دفاعی پیداوارسے متعلق جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی معیاری پیداوار کے لئے کارکردگی اور عزم کو سراہا ۔انہوں نے چیئرمین ایچ آئی ٹی کوجاری منصوبوں پر بروقت تکمیل کی ہدایت کی اوراس ضمن میں ہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ ایچ آئی ٹی ٹیکسلا نے ملک کی دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایا ں کردار ادا کیا جبکہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایچ آئی ٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ ایچ آئی ٹی پہنچے تو چیئرمین ایچ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف ‘سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چوہدری نے ان کا خیر مقدم کیا ۔