وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان جلداہم ملاقات متوقع

وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد چند اہم وجوہات کی بناء پرغلط فہمیاں،چوہدری نثارپارٹی اجلاسوں میں آنے سے بھی گریزاں تھے، وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی مخالفین اور سازشی عناصر کے منہ بندکرنے کیلئے دونوں میں ملاقات کروانے کیلئے متحرک ہوگئے۔ پارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 19 جولائی 2017 16:43

وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان جلداہم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2017ء ) : وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے،وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان دوریاں مٹانے اور جلد ملاقات کروانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف متحرک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارکے درمیان سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان غلط فہیاں چند اہم وجوہات کی بناء پرپیدا ہوئیں۔ جس کے باعث وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرنے اور پارٹی اجلاسوں میں آنے سے گریزکررہے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن سیاسی مخالفین اور سازشی عناصر نے دونوں کے درمیان اختلافات کوغلط رنگ دینا شروع کردیا،اور وزیرداخلہ کے سیاسی کیریئرپردھبہ لگانے کیلئے پارٹی سے وفاداری بدلنے کی افواہیں بھی چھوڑی گئیں۔

تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے وزیراعظم نوازشریف کے درمیان پائی جانیوالی غلط فہمیوں کودور کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے ہیں۔ جس کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب کی خواہش ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان جلد ملاقات کروائی جائے تاکہ ان سیاسی مخالفین اور سازشی عناصر کے منہ بند کیے جاسکیں جو وزیراعظم نوازشریف اور چوہدری نثارکے درمیان دوریاں پیداکرنے میں سرگرم عمل ہیں۔