شمالی عراق میں آزادی ریفرنڈم پر ترکی کا موقف اٹل ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 19 جولائی 2017 16:55

شمالی عراق میں آزادی ریفرنڈم پر ترکی کا موقف اٹل ہے، ترجمان دفتر خارجہ
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) ترکی نے کہا ہے کہ عراقی علاقائی انتظامیہ کی جانب ستمبر میںمنعقد کرائے جانے والے ریفرنڈم کے حوالے سے ترکی کے مؤقف میں تبدیلی نہیں آئی اور اس حوالے سے ترکی کا نظریہ اور پالیسی اٹل ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان حسین مفتو اولو نے کہا ہے کہ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کی بعض نیوز ویب سائٹس پر وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے حوالے سے شائع ہونے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ بعض شرائط کو پورا کیے جانے کی صورت میں ترکی علاقے کی آزادی کو قبول کر لے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عراق کی ملکی سالمیت اور سیاسی یکجہتی کا تحفظ ہماری خارجہ پالیسیوں کے ناگزیر اصولوں میں شامل ہے لہذا ہم نے شمالی عراق میں ریفرنڈم کے خلاف بلا تردد ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے۔ ہمارے اس مؤقف میں کسی قسم کا کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :