سپریم کورٹ کے باہر سیاسی کارکنان کی باہمی لڑائی کے ممکنہ خطرات ،

ریڈ زون میں سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا، سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر، احاطہ عدالت اور شاہراہ دستور پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی

بدھ 19 جولائی 2017 16:40

سپریم کورٹ کے باہر سیاسی کارکنان کی باہمی لڑائی کے ممکنہ خطرات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کے باہر سیاسی کارکنان کی باہمی لڑائی کے ممکنہ خطرات کے باعث ریڈ زون میں سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا، سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر، احاطہ عدالت اور شاہراہ دستور پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ تصادم کو روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کے دوران سیاسی کارکنان کو سپریم کورٹ کے اندر جانے سے روکا گیا اور پولیس اہلکاروں نے اندر جانے والے رہنمائوں اور وکلاء سے شناخت طلب کی، ممکنہ تصادم کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر اورکمرہ عدالت کے باہر، احاطہ عدالت اور شاہراہ دستور پر تعینات رہی۔

پولیس کے سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی سپریم کورٹ کے اندر اور باہر موجود رہی۔

متعلقہ عنوان :