کویت، بھارتی نوجوان نے محبوبہ کی بے وفائی پر خودکشی کر لی

بدھ 19 جولائی 2017 15:00

کویت، بھارتی نوجوان نے محبوبہ کی بے وفائی پر خودکشی کر لی
کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) کویت میں مقیم بھارتی نوجوان نے محبوبہ کی دوسرے شخص سے شادی سے دلبرداشتہ ہو کر کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نوجوان بھارتی نوجوان نے محبوبہ کی دوسرے شخص سے شادی سے دلبرداشتہ ہو گیا اور اس نے مغربی موٹر وے کے پل سے چھلانگ لگادی اور نیچے سے گزرنے والی گاڑی پر گرنے سے ہلاک ہو گیا جس کے بعد گاڑی کے مالک نے وزارت داخلہ کے ہنگامی امداد کے شعبہ کو مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش سے تحریری نوٹ بھی برآمد کر لیا جس میں محبوبہ سے مخاطب ہو کرکہاگیا تھا کہ اب تمہارے بغیر زندہ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :