چمن بارڈر پرخودکش حملہ ،فٹبال ٹورنامنٹ اب ستمبر میں ہوگا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی اجازت سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں16 ٹیمیںشرکت کر ینگی

بدھ 19 جولائی 2017 15:00

چمن بارڈر پرخودکش حملہ ،فٹبال ٹورنامنٹ اب ستمبر میں ہوگا
چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) چمن بارڈر پر ایف سی کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں میجر اور اہلکار کے شہید ہونے کے باعث آل پاکستان فیڈریشن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا ہے یکم اگست سے شروع ہونے والایہ ٹورنا منٹ اب 30 ستمبر سے پانچ اکتوبر تک چمن کی عیسی خان فٹ بال اکیڈمی میں کھیلا جا ئیگا۔پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اور کے الیکٹرک کے کوچ عیسی خان نے بتایا کہ فیڈریشن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں اور اس کا آغاز یکم اگست سے ہونا تھا تاہم چمن کے بارڈر ایریا کے چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

ڈی سی او چمن نے امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کو آگے بڑھانے کی درخواست کی جسے قبول کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا انعقاد 30 ستمبر سی5 اکتوبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی اجازت سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں16 ٹیمیںشرکت کررہی ہیں جن میں ڈپارٹمنٹس اور اے اور بی ڈویڑن کے کلبز کی ٹیمیں شامل ہیں۔دو ٹیمیں اسٹینڈ بائی میں رکھی گئی ہیں ،لیگ کی بنیاد پر ہونے والے ٹورنامنٹ میں چار چار ٹیموں کے چار گروپ بنائے جائیں گے جن میں سے ہر گروپ سے دو ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :