مسئلہ کشمیر کاعوامی خواہشات کے مطابق پر امن حل ہمارا آخری ہدف ہے، سید علی گیلانی

داعش اور القاعدہ جیسی تنظیموں کا کشمیر میں کوئی وجود نہیں۔ بیان

بدھ 19 جولائی 2017 14:42

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اسلام آباد (اننت ناگ) میں شہید ہوئے نوجوانوں اور تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہم بھارت کا کوئی جائز حصہ اس سے الگ کرنا چاہتے ہیںا ور نہ ہمیں بھارت کے لوگوں کے ساتھ کوئی دشمنی یا عداوت ہے بلکہ بھارت نے ہمارے ساتھ جو وعدے اور معاہدے کئے ہیں ہم ان کا ایفا چاہتے ہیں اور تنازعہ کشمیر کا لوگوں کی خواہشات کے مطابق پر امن حل ہمارا آخری ہدف ہے اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ کشمیری قوم حق خودارادیت کے حصول کے لیے ایک جائیز جدوجہد کررہی ہے اور داعش اور القاعدہ جیشی عالمی تنظیموں کا یہاں کوئی وجود ہے اور نہ ان کا یہاں کوئی کردار ہے انہوںنے کہا کہ بھارت کی کشمیر کے حوالے سے غلط پالیسیوں کی وجہ سے جموں کشمیر میں خون خرابہ ہورہاہے اور قیمتی انسانی زندگیوں کا اتلاف جاری ہے انہوںنے نوجوانوں شہید کی روح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں قید نہیں ہوتا تو ضرور اس جنازے میں شرکت کرتا حریت چیئرمین نے بھارتی فوجی سربراہ مسٹربپن راوت کے اس بیان کا حوالہ دیا جس مین موصوف نے خواہش ظاہر کی تھی کہ کشمیری نوجوان پتھر چلانے کے بجائے بندوق اٹھائیں تاکہ مجھے وہ کرنے کا موقع مل جائے جو میں کرنا چاہتا ہوں