100سالہ سعودی شہری خواندگی مہم سے مستفید ہونے کے لیے دوبارہ سکول پہنچ گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 19 جولائی 2017 14:00

100سالہ سعودی شہری خواندگی مہم سے مستفید ہونے کے لیے دوبارہ سکول پہنچ ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2017ء) بشاہ کا 100سالہ سعودی شہری یحیٰ بن فے ال ریتھی اس موسم گرما میں ال سدا سینٹر کی خواندگی مہم سے مستفید ہونے کے لیے دوبارہ سکول آگیا۔یحیٰ اس مہم سے مستفید ہونے والے 900 لوگوں میں سےایک  ہے۔اپنی صحت ناساز ہونے کے باوجود یحیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ پرجوش نظر آیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے کہا کہ پڑھنا لکھنا اس کا ہمیشہ سے خواب تھا اور آج اس کا یہ خواب پورا ہو گیا ہے جب وہ قرآن کی آیات پڑھنے کے قابل ہو گیا ہے۔

یحیٰ ال قاہتانی جو کہ  اسی مہم سے مستفید ہوتا ہوا ایک اور طالب علم ہے جس نے کہا ہے کہ وہ تعلیم کے محکمے کا نہایت شکرگزار ہے جس نے اسے تعلیم سے مستفید ہونے کا یہ موقعہ دیا ہے۔اس کے علاوہ یحیٰ کے ایک اور دوست نے بھی بتایا کہ وہ اپنے کھیتوں کو چھوڑ کر تعلیم حاصل کرنے کے اس سنہری موقعے سے فائدہ اٹھانے یہاں آیا ہے۔


متعلقہ عنوان :