کراچی ،ْمختلف کارروائیوں میں 27 ملزمان گرفتار

کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی کے امیر صفدر شاہ کے قریبی ساتھی عبدالسلام کو بھی حراست میں لے لیا گیا

بدھ 19 جولائی 2017 13:46

کراچی ،ْمختلف کارروائیوں میں 27 ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) کراچی میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران جعلی میجر ،ْکالعدم تنظیم ،ْڈکیتوں اور اسٹریٹ کرمنل سمیت 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹائون میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی کے امیر صفدر شاہ کے قریبی ساتھی عبدالسلام کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزم صفدر شاہ کے ہمراہ پولیس اور رینجرز پرحملوں میں ملوث ہے،ملزم نے افغانستان سے تربیت حاصل کی۔ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق اسکائوٹ کالونی سے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر ماجد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے 2012 میں اے ایس آئی اسلم قادری کو فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ 2010میں عاطف نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ملزم کی قتل کے دیگر واقعات میں ملوث ہونے کے شبہ پر تفتیش جاری ہے۔صدر کے علاقے سے پولیس نے جعلی میجر کو گرفتار کرلیا ،ْپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے میجر ذوالفقار کے نام سے تعارف کرایا تاہم تصدیق کرانے پہ پتہ لگا کہ یہ جھوٹ بول رہاہے ،ْملزم ڈیفنس کا رہائشی ہے جس پر ملزم کو باقاعدہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کواری کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2افرادزخمی ہوئے ہیں ۔ صدر، مومن آباد، پاکستان بازار، پیرآباد اور گلبرگ سے 11 ملزمان گرفتار کو گرفتار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :