’’دولت اسلامیہ ‘‘ اور ’’القاعدہ ‘‘ کا کشمیر میںکوئی کردار نہیں، سید علی گیلانی

بدھ 19 جولائی 2017 13:37

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ ’’دولت اسلامیہ ‘‘ اور ’’القاعدہ ‘‘ کا کشمیر میںکردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا پر امن حل کشمیریوں کا اہم ترین مقصد ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے اسلام آباد کے علاقے دیال گام میں شہیدنوجوان کی نماز جنازہ کے شرکا سے ٹیلیفونک خطاب میں کہا ہے کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہا ہے اورمبنی برحق تحریک آزادی کو دہشت گردی کا نام دے رہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھارت نواز رہنمائوں کو محض اپنی کرسی سے غرض ہے لہذا کشمیریوںکو چاہیے کہ وہ ان کی ہرگز حمایت نہ کریں۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہٹ دھرمی پر مبنی بھارتی پالیسی تباہی اور مقبوضہ علاقے میں خونریزی کا باعث ہے ۔ انہوں نے شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔

متعلقہ عنوان :