بھارتی ریاست کیرالہ میں ڈینگی فیور کی وباء سے اموات 21 ہو گئیں

متاثرہ علاقوں میں ادویات اور طبی عملی کی قلت، سکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کو عارضی ہسپتالوں میں تبدیل کرنے پر غور

بدھ 19 جولائی 2017 12:38

بھارتی ریاست کیرالہ میں ڈینگی فیور کی وباء سے اموات 21 ہو گئیں
تھیرو وانا تھاپو رام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) بھارتی ریاست کیرالہ میں ڈینگی فیور کی وباء سے اموات 21 ہو گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی فیور کی ادویات اور طبی عملی کی قلت کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اموات گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ہوئی ہیں جبکہ مئی میں شروع ہونے والی اس وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

ریاستی حکومت ان مریضوں کے لئے درکار اضافی بستر خرید رہی ہے اور طبی عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت کئی علاقوں میں سکولوں اور دیگر سرکاری عمارتون کو عارضی طور پر ہسپتالوں میں تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے کیونکہ سرکاری ہسپتالوں کے برآمدوں میں بھی اب مریضوں کے لئے جگہ نہیں رہی۔ واضح رہے کہ گذشتہ نصف صدی کے دوران عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے نتیجہ میں استوائی خطے کے ممالک میں ڈینگی فیور کے مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :