کینیڈا کے ایک قصبے میں ریفرنڈم ،مسلمانوں کے قبرستان کے خلاف ووٹ

پانچ ہزار آبادی والے علاقے میں صرف 49لوگ ووٹ دینے کے اہل تھے ،19نے مخالفت 16نے حمایت کی

بدھ 19 جولائی 2017 12:12

کینیڈا کے ایک قصبے میں ریفرنڈم ،مسلمانوں کے قبرستان کے خلاف ووٹ
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) کینیڈا کے ایک قصبے میں مسلمانوں کے لیے قبرستان بنائے جانے کی مخالفت میں ووٹ دیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں کیوبیک شہر کے نواحی سینٹ اپولینیئر قصبے میں ریفرینڈم کا انعقاد کیا گیا۔اس قصبے میں تقریباًپانچ ہزار لوگ رہتے ہیں۔صوبائی قوانین کے مطابق اس ووٹنگ میں صرف 49 لوگ ووٹ دینے کے اہل تھے جس میں 19 ووٹ 'نہیں' کے حق میں پڑے اور 16 لوگوں نے مسلمانوں کے لیے قبرستان کی حمایت میں ووٹ دیے جبکہ ایک ووٹ رد کر دیا گیا۔

کیوبیک اسلامک کلچرل سینٹر نے اس جگہ پر قبرستان کے لیے تجویز دی تھی جہاں جنوری میں ہونے والی فائرنگ کے ایک واقعہ میں چھ افراد کی موت ہو گئی تھی اور 19 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

سینٹر کے صدر محمد لابدی نے بتایاکہ ہمیں یہ گمان بھی نہ تھا کہ لوگ ایک قبرستان کی بھی مخالفت کریں گے، انھیں آخر کس بات کا ڈر ہے۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد سینٹر نے جنگل میں موجود ایک قبرستان کے پاس یہ زمین خریدی تھی۔

کیوبیک میں مسلمانوں کے لیے ایک ہی قبرستان ہے جو کیوبیک شہر سے چند گھنٹوں کے فاصلے پر واقع علاقے لوال میں ہے۔لایدی کا کہنا تھا کہ قبرستان کی مخالفت کرنے کے فیصلے کی پورے ملک کے مسلمانوں اور شہری حقوق کی تنظیموں نے تنقید کی ہے اور اس معاملے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔شہر کے میئر برنارڈ اولے نے قبرستان کی حمایت کی ہے اور خدشتہ ظاہر کیا ہے کہ اس فیصلے سے ان کے شہر کی بدنامی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :