خیبر ایجنسی ،طورخم بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، افغان خاتون سے بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد

بدھ 19 جولائی 2017 00:00

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء)طورخم بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، افغانی خاتون شہری سے بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ، برآمد کی جانے والی کرنسی میں امریکی ڈالر کے علاوہ پاکستانی روپے بھی شامل ، فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رز پاک افغان سرحد پر واقع طور خم بارڈر پر فرنٹیئر کور نے کارروائی کرتے ہوئے افغانی خاتون سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار کی جانے والی افغانی نژاد خاتون سے 25 ہزار امریکی ڈالر ، 66 ہزار سے زائد پاکستانی کرنسی نوٹ اور 5 ہزار کے قریب افغانی کرنسی برآمد کر لی گئی ۔ سیکیورٹی فورسز نے خاتون کو مزید تفتیش کے لئے تفتیشی سنٹر منتقل کر دیا ۔ …