ہرنائی ،تیز رفتاری کے باعث پک اپ بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، ایک خاتون جاں بحق،بچوں خواتین سمیت30 افراد زخمی

منگل 18 جولائی 2017 22:56

ہرنائی۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) ہرنائی ناکس کے علاقہ گچینہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچوں خواتین سمیت تیس افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ناکس کے علاقہ گچینہ میں منگنی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد واپس شاہرگ جانے والی پک اپ ناکس گچینہ کراس پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے سے 30 افراد جن میں مرد خواتین بچے شامل تھے زخمی ہوگئے جبکہ ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی دس زخمیوں کی حالت نازک ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ تمام اسٹاف طلب ڈپٹی کمشنرمحمد ذاکر ناصر کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ زخمیوں کی عیادت کی اور شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعد مزید علاج معالجہ کیلئے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ندی نالو میں بارش کے باعث طغیانی کی وجہ سے ایمبولینسز کو ندی نالوں پر سے گزرنے کیلئے شاہرگ ،پونگہ اور امبو ندی پر لیویز فورس کی بھاری نفری کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی اسکے علاوہ ہیوی مشینری کو بھی بجوا دیا گیا تاکہ ایمبولنسز اور دیگر گاڑیوں کو ندی نالوں سے آسانی گزار سکے جاں بحق ہونے والی خاتون محمد خان کی بیوی جبکہ دیگر زخمیوں میں گل زای،گل پری،لعل پری،میاں خان،غلام حسین،زروبی بی ،زویر خان ، ٹکا خان ،بہارخان ،طورخان ،دوران ،باناس، مامیرینہ، خانو، پائند خان، ضیاالحق،علی محمد ، خدا بخش سمیت دیگر بچے خواتین شامل ہے تمام زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال میں طبی امداد دی گئی دس شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصر کی ہدایت پر تمام زخمیوں کی مفت طبی امداد سمیت نقد رقم فی کس زخمی اور مرنے والی عورت کے ورثاء میں تقسیم کی گئی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شدید مریضوں کو سرکاری ایمبولینسز کم ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ ویگنوں جن کا کرایہ ڈپٹی کمشنر کی حکم پر انتظامیہ نے اداکیا اس کے علاوہ لاش کو بھی ضلعی انتظامیہ نے انکے گھر پیڑی شاہرگ پہنچا دیا گی۔

متعلقہ عنوان :