چمن کو سی پیک منصوبہ سے منسلک کیاجائے،مرکزی انجمن تاجران

منگل 18 جولائی 2017 22:47

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) چمن مرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے زیر اہتمام قندہاری بازار میں ایک مقامی موبائل شاف ایجنسی کے افتتاح سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر حاجی جمال شاہ اچکزئی نے کہاکہ چمن کو سی پیک منصوبہ سے منسلک کیاجائے گوادر پورٹ سے ایک شاخ چمن منتقل کیاجائے کیونکہ تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر گوادر پورٹ ناممکن ہے چمن شہرمیں وسطی اشیاء کا گیٹ وے ہے چمن کے تاجروں کو پاک افغان بارڈر پر درپیش مشکلات دور کیاجائے اور سہولیات فراہم کی جائے اور تاجروں کے بنیادی مسائل حل کئے جائے افتتاحی تقریب سے مرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے ضلعی چیئرمین حبیب اللہ ،سٹی صدر حاجی محمد صدیق اچکزئی ،نائب صدر حاجی عبدالشکور نورزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور چمن شہر میں تاجروں کو درپیش مسائل کے بارے میں کھل کر بحث کی ۔

متعلقہ عنوان :