سابق مشیر پیڑولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت عدم حاضری کے باعث ملتوی

منگل 18 جولائی 2017 22:23

سابق مشیر پیڑولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں سابق مشیر پیڑولیم اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ کیس میں دیگر ملزم ملزم محمد صفدر اور اطہر حسین پیش ہوگئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم بیمار پھر بیمار ہیں، پیش نہیں ہوسکتے۔ ملزم اطہر حسین کے وکیل اویس جمال کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی گئی۔