ہرنائی میں پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق،19افراد زخمی ہوگئے

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے 2بچیاں جاںبحق ہوگئیں

منگل 18 جولائی 2017 21:53

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پک اپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میںایک خاتون جاںبحق جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے 2بچیاں جاںبحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی کے علاقے میں منگنی کی میں شرکت کے بعد واپسی پر پک اپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسماة (ن) زوجہ محمدخان جاںبحق جبکہ گل زای،گل پری،لعل پری،میاں خان،غلام حسین،زروبی بی ،زویر خان،ٹکاخان،بہار خان ،طورخان،دوران ،باناس ،مامیرینہ،خانو،پائند خان،ضیاالحق،علی محمد اور خدا بخش زخمی ہوگئے زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گوٹھ سجن خان عمرانی میں بارش میں دیوارگرنیسی2بچیاں رشیدہ اورخدیجہ جاںبحق ہوگئی جن میں ایک کی عمر8اوردوسری بچی10سال بتائی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :