پاکستا ن کا 70 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے،ایک کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا ایک ایک پیسہ امانت ہے ،بروقت اور کفایت سے خرچ کیا جائے ،5 سالہ منصوبے کی تیاری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا ،ملک کی ترقیاتی حکمت عملی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہونی چاہیے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کاوزارت کے سینئر سٹاف سے خطاب

منگل 18 جولائی 2017 21:40

پاکستا ن کا 70 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے،ایک کھرب ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستا ن کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان انداز میں منایا جائے،ایک کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا ایک ایک پیسہ امانت ہے ۔ بروقت اور کفایت سے خرچ کیا جائے ،پانچ سالہ منصوبے کی تیاری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا ،ملک کی ترقیاتی حکمت عملی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہونی چاہیے۔

وہ منگل کو وزارت کے سینئر سٹاف سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی سی ون فارم کو کمپیوٹر کے ذریعہ حاصل کیا جائے ۔ منصوبوں کے پی سی ون کی 50 کاغذی کاپیاں وسائل کا ضیاع ہے ۔ منصوبوں کی پڑتال میں 660 ارب روپے کی بچت بڑی کامیابی ہے ۔ایک کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا ایک ایک پیسہ امانت ہے ۔ بروقت اور کفایت سے خرچ کیا جائے ۔ پانچ سالہ منصوبے کی تیاری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا ۔ملک کی ترقیاتی حکمت عملی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہونی چاہیے ۔ 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان انداز میں منایا جائے ۔ پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کے تسلسل کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :