منصوبوں کی پڑتال میں 660 ارب روپے کی بچت بڑی کامیابی ہے ، ایک کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا ایک ایک پیسہ امانت ہے ، بروقت اور کفایت سے خرچ کیا جائے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا وزارت کے سینئر سٹاف سے خطاب

منگل 18 جولائی 2017 21:39

منصوبوں کی پڑتال میں 660 ارب روپے کی بچت بڑی کامیابی ہے ، ایک کھرب روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ منصوبوں کی پڑتال میں 660 ارب روپے کی بچت بڑی کامیابی ہے ، ایک کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا ایک ایک پیسہ امانت ہے ، بروقت اور کفایت سے خرچ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت کے سینئر سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی سی ون فارم کو کمپیوٹر کے ذریعہ حاصل کیا جائے - منصوبوں کے پی سی ون کی 50 کاغذی کاپیاں وسائل کا ضیاع ہے - منصوبوں کی پڑتال میں 660 ارب روپے کی بچت بڑی کامیابی ہے - ایک کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا ایک ایک پیسہ امانت ہے - بروقت اور کفایت سے خرچ کیا جائے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ23 -2018 پانچ سالہ منصوبے کی تیاری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا -انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقیاتی حکمت عملی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہونی چاہیے - 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان انداز میں منایا جائے - پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کے تسلسل کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :