پاک فضائیہ کاسی۔130 طیارہ برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئرشو2017 میں توجہ کامرکزبنارہا

دنیابھر سے ہزاروں شائقین بڑی خوبصورتی اورنفاست سے رنگ کئے گئے طیاروں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں

منگل 18 جولائی 2017 21:39

پاک فضائیہ کاسی۔130 طیارہ برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئرشو2017 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) پاک فضائیہ کاسی۔130 طیارہ برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئرشو2017 میں توجہ کامرکزبنارہا۔

(جاری ہے)

دنیابھر سے ہزاروں شائقین بڑی خوبصورتی اورنفاست سے رنگ کئے گئے طیاروں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں جن پر بنائی گئی تصاویر اورخاکوں میں امن کاپیغام دیاگیا۔سی 130میں پاک فضائیہ کی مختلف دستاویزی فلمیں اوراشتہارات کے علاوہ پاکستان کامتنوع ثقافتی کلچربھی شائقین کیلئے پیش کیاگیا۔ایئرشو میں موجود حاضرین نے دستاویزی فلموں کوبڑے شوق سے دیکھا اور تمام عمر کے لوگوں خصوصاً بچوں نے ان فلموں کو بہت سراہا۔مختلف ممالک فضائی افواج شو میں اپنے اپنے طیاروں کی نمائش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :