واپڈا کے ممبر پاور و ممبر واٹرنے تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ پر جاری کام کا معائنہ کیا

منگل 18 جولائی 2017 21:02

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) واپڈا کے ممبر پاور و ممبر واٹرنے تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ پر جاری کام کا معائنہ کیا۔منصوبہ پر جاری کام کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ اگلے سال مارچ تک منصوبہ سے سے بجلی کی پیداوار کو شروع کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق واپڈا کے ممبر پاور بدرمنیر و ممبر واٹر ناصر شعیب نے چیئرمین واپڈا کی ہدایت پر تربیلا ڈیم کا دروہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

دورہ کے موقع پر انہوں نے 1410میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل چوتھے توسیعی منصوبہ پر جاری کام کا معائنہ کیاہے۔ اس موقع پر جنرل منیجر تربیلا ڈیم ارشد پرویز، پی ڈی ٹی فور سہیل خان و کمپنی کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ منصوبہ پر جاری کام کے حوالے سے اُنکو بریفنگ دی گئی اور کام کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ منصوبہ سے جلد سے جلد بجلی کی پیداوار شروع کی جاسکے۔اگلے سال مارچ اپرپل میں بجلی کی پیداوار ہر حال میں شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :