مون سون بارشوں کے دوران ربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند، پانی کی آمد میں بھی اضافہ

منگل 18 جولائی 2017 21:02

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) مون سون بارشوں کے دوران ربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلندہونے سے پانی کی آمد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔تربیلا ڈیم کے سپل وے کھول دیا گیا۔تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج دو لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا۔ تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو کر 1514.37فٹ پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 36فٹ تک رہ گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد2لاکھ78ہزار9سو کیوسک ہو گئی ہے۔ جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج بڑھا کر دو لاکھ دو ہزار پانچ سو کیوسک کر دیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کی وجہ سے ڈیم کے سپل وے بھی کھول دیا گیا ہے جس سے 86ہزار کیوسک اضافی پانی کا اخراج شروع کر دیا گیا ہے۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار کے حوالہ سے بتایا گیا کہ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار دو ہزار نو سو ساٹھ میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ بجلی گھر کے 13پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں صرف ایک پیداواری یونٹ بند ہے۔

متعلقہ عنوان :