بونیر،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ تین روزہ احتجاجی کیمپ جاری

منگل 18 جولائی 2017 20:36

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء)ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ تین روزہ احتجاجی کیمپ جاری ،ضلع بھر کے کمسٹوں نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر بونیر اور دیگر سیاسی و سماجی لوگوں نے کیمپ کا دورہ کیا ،اپنے مطالبات کے حل تک بھرپور احتجاج جاری رہیگا ،حاجی شریف الرحمان اور دیگر کی بات چیت،تفصیلات کے مطابق کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر کے سامنے ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے تین روزہ احتجاجی کیمپ آج 19 جولائی تک جاری رہے گا،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے رہئنمائوں حاجی شریف الرحمان، شاکراللہ ، زین العابدین نے کہ 20 تاریخ کو صوبہ بھر کے سطح پر پشاور میں بھر پور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور اگر پھر بھی مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو 27 جولائی سے صوبہ بھر میں تمام پی سی ٹی ڈی کا شٹر ڈائون ہڑتال ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈرگ رولز میں ترامیم کئے ہیں جس کے تحت کیٹیگری بی اور سی کے تمام لائسنس ہولڈرز کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بے روزگار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس عمل سے صوبہ بھر میں قریباً دس لاکھ افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فارماسسٹ رکھنے کی بضد ہے لیکن ان کے سرکاری ہسپتالوں میں دوائیاں فارما سسٹ کے بجائے عام ڈسپنسر دیتے ہیںحکومت ان پر توجہ کیوں نہیں دیتے۔ ایک فارماسسٹ کی فی ماہ تنخواہ پچاس ہزار روپے ہے۔ ایک عام ڈرگ کا کاروبار کرنے والا یہ تنخواہ کہاں سے برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گیا۔