چلی میں برفانی طوفان ،3لاکھ50ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع

منگل 18 جولائی 2017 20:34

سانتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2017ء) چلی کے دارالحکومت میں گزشتہ روز برفباری کا ایک طوفان آیا جس کے نتیجے میں لگ بھگ3لاکھ50ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔برفباری نے ہفتے کو سانتاگو کو سفید چادر میں لپیٹ دیا جو بچوں کیلئے خوشی کا باعث بنا لیکن اس نے شہر کے بجلی کے نظام کو درہم برہم کردیا۔

(جاری ہے)

طوفان میں سینکڑوں درخت گرگئے جس کی وجہ سے کوہ انڈیز کے دامن میں واقع 7ملین افراد پر مشتمل آبادی سانتیاگو کے کئی حصوں میں بجلی کی لائنیں منقطع ہوگئیں۔

بجلی کی کمپنی اینل نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تک 6400گھروں کو بجلی کی ترسیل بحال نہیں ہوئی تھی،بجلی کے بحران کے عروج کے وقت لگ بھگ350,000گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی تھی،یہ بات وزیرتوانائی اینڈرس ریبولیڈو نے بتائی۔طوفان میں پیش آنے والے ایک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

متعلقہ عنوان :