پانامہ کیس کے پیش نظر اسلام آباد ریڈ زون سمیت ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

منگل 18 جولائی 2017 19:57

پانامہ کیس کے پیش نظر اسلام آباد ریڈ زون سمیت ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین18جولائی 2017ء) پانامہ کیس کے پیش نظر اسلام آباد ریڈ زون سمیت ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی ذرائع  سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی سماعت کے دوران ریڈ زون میں سیکورٹی الرٹ رہتی ہے۔ اس دوران سپریم کورٹ کےباہر رینجرز تعینات ہوتی ہے لیکن اب رینجرز کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہوگی۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ اب اس بات پر غور کیا جارہاہے کہ کیس کی سماعت کے دوران ریڈ زون میں اہم عمارتوں پر اسنائپرز کو بھی تعینات کی جائیگا۔ اس سلسلے میں کیپٹل پولیس سمیت دوسرے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی اس بات سے آگاہ کردیاگیاہے۔ دوسری جانب سیکورٹی اداروں نے ریڈ زون سمیت ملحقہ علاقوں میں گشت اور سخت چیکنگ کا بھی سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جبکہ عوام کو بھی خبردار رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔