شا ہرگ ،گاڑی کھا ئی میں گر نے سے خاتون جاں بحق ،خواتین اور بچوں سمیت 19افراد زخمی ہوگئے

منگل 18 جولائی 2017 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) ہرنائی کے علاقے شا ہرگ میں گاڑی کھا ئی میں گر نے سے ایک خاتون جاں بحق ،خواتین اور بچوں سمیت 19افراد زخمی ہوگئے ،لیویز کے مطابق منگل کو ہر نائی کے علاقے شاہرگ میں گوچینہ کے مقام پر تیز رفتار پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسماة(ن) جا ں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 19افراد زخمی ہوگئے جن میں گلزائی،گل پری،لعل پری،میاں خان،غلام حسین،زروبی بی ،زویر خان،ٹکاخان،بہارخان،طورخان،دوران،باناس،مامیرینہ،خانو،پائند خان،ضیاالحق،علی محمد اور خدا بخش شامل ہیں تمام زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کواٹر میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ شد ید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :