دانیال عزیز کے والد واحد وزیر تھے جن کو کرپشن پر برطرف کیا گیا ،ان کے اپنے کرتوت بھی ڈھکے چھپے نہیں،طارق بشیر چیمہ

منگل 18 جولائی 2017 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے نے کہا ہے کہ ہر ایک پر جھوٹا الزام لگانے اور غیر مہذب زبان استعمال کرنے والے دانیال عزیز یہ نہ بھولیں کہ ان کے والد واحد وزیر تھے جنہیں کرپشن پر فارغ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ کل تک اپنے موجودہ باس (Boss) کو سرعام گالیاں دینے والے دانیال عزیز اپنے اور والد کے کرتوت نہ بھولیں، لوگوں کو پتہ ہے کہ ان کے والد لوکل گورنمنٹ کے وزیر تھے جنہیں دیہات میں لگائے جانے والے فنڈز کی خورد برد پر کیبنٹ سے نکال دیا گیا تھا جبکہ دانیال عزیز کا اپنا ماضی بھی تو دور کی بات نہیں وہ جو کچھ کرتے رہے عوام اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور ان کے تمام کرتوت ڈھکے چھپے نہیں، وہ یہ بھی نہ بھولیں کہ گاڈفادر کے بعد ان کے ایسے کارندوں کی بھی باری آنے والی ہے