پاک فضائیہ کے سربراہ کوترکی کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازدیا گیا

ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ترک ہم منصب جنرل عابدین سے ملاقات، پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال پاکستان اور ترکی کاسیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تربیتی میدان میں تعاون کو مزیدفروغ دینے کاا عادہ کمانڈرترک فضائیہکی آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں پاک فضائیہ کے کردارکی تعریف

منگل 18 جولائی 2017 18:56

پاک فضائیہ کے سربراہ کوترکی کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازدیا گیا
استنبول /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ترک ہم منصب جنرل عابدین اونل سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایئرچیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فضائیہ کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ اس دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تربیتی میدان میں تعاون کو مزیدفروغ دینے کاا عادہ کیا گیا ۔

منگل کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز استنبول میں ایک پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کو پاکستان اور ترکی کی فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کوفروغ دینے پر لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ترک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

جہاں انہیں ترک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے کمانڈرترک فضائیہ، جنرل عابدین اونل،سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ساتھ رہیں اور پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ائیر چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فضائیہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ترکی کے ساتھ سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تربیتی میدان میں تعاون کو مزیدفروغ دینے کاا عادہ کیا۔ کمانڈرترک فضائیہ، جنرل عابدین اونل نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔انہوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے پر ائیر چیف کا شکریہ ادا کیا۔اس دورے کے دوران ائیر چیف نے ترکش ڈیفنس انڈسٹری کے سیکرٹری ڈاکٹر اسماعیل ڈیمیر سے بھی ملاقا ت کی۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل ا ما ن ترک فضائیہ کی خصوصی دعوت پر ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔