تحصیل دفاتر کا فیصلہ مشران کے متفقہ فیصلے سے کیا جائیگا فرد واحد کے فیصلے کو ہم مسترد کرتے ہیں

صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر زمان خان کا میڈیا سے گفتگو

منگل 18 جولائی 2017 18:31

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر زمان خان نے کہا ہے کہ پی کے 72کے تحصیل اور دفاتر کا فیصلہ مشران کے متفقہ فیصلے سے کیا جائیگا فرد واحد کے فیصلے کو ہم مسترد کرتے ہیں ، میریان روڈ کیلئے منظور شدہ فنڈ میں تاخیر ہو رہی ہے اور تعمیراتی کام نہ ہونے کے برابر ہے ہم پر الزامات لگانے والے کو اہمیت نہیں دیتے ہماری سیاسی زندگی ایک کھلے کتاب کے مانند ہے ہمارے آبائو و اجداد نے ضلع بنوں کے عوام کی جو خدمات کی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں میں اپنے آبائو و اجداد کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کر رہا ہوں پیشے کے لحاظ سے میں ڈاکٹر ہو اور ڈاکٹر کی حیثیت سے میں پی کے 72اور ضلع بھر کے غریب مریضوں کا سالوں سال سے خدمت کر رہا ہوں ڈاکٹر ایک معزز پیشہ ہے ڈاکٹر کے پیشے پر الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکے انشاء اللہ عام انتخابات 2018میں پی کے 72سے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑونگا اور مجھے امید ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین ہمارا ساتھ دینگے اور انشاء اللہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرونگا میں کسی پر ذاتی الزام نہیں لگاتا کیونکہ ہمارے خاندان سیاسی اور کاروباری خاندان ہیں وہ کسی پر ذاتی حملے نہیں کرتے کیونکہ پھر ہمارے سیاسی خاندان اور سیاسی مداریوں میں فرق کیا ہوگا لیکن جنہوں نے ہم پر الزامات لگائے ہیں ان کا جواب میں آئندہ گرینڈ جرگے میں دونگا۔

(جاری ہے)

وہ بروز بروز منگل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹریٹ ضلع بنوں میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ پی کے 72کے تحصیل فی الحال متنازعہ ہے ان کے نام اور جگہ کا انتخاب کا فیصلہ پی کے 72کے مشران پر مشتمل گرینڈ جرگہ کریگی فرد واحد کو ہم یہ اختیار نہیں دیتے کہ وہ اپنی مرضی کا نام رکھے صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ پی کے 72تحصیل کا نوٹی فیکیشن تا حکم ثانی معطل کرے ہم نے عدالت عالیہ سے بھی رجوع کیا ہے لیکن ہمارے وکیل نے سٹے آرڈر کیلئے درخواست نہیں دیا ہے قانونی نقطے ہمارا وکیل ہی جانتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ میریان روڈ کیلئے جو کروڑوں روپے منظور ہوئے ہیں انہیں فوری طور پر ریلیز کیا جائے اور میریان روڈ پر تعمیراتی کام تیز کیا جائے انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میریان روڈ پر کسی نے کمیشن لیا ہے کہ نہیں اور اگر کمیشن لیا ہے تو ان کی اعلیٰ سطح تحقیقات کی جائے انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک طرف صوبائی حکومت تبدیلی کا نعرہ لگاتی ہے اور دوسری طرف کمیشن مافیا چھایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پی کے 72میں ابھی تک ترقیاتی کام نہیں ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ نورڑ کے مقام پر نورڑ کے عوام سے تحصیل کا وعدہ کیا گیا تھا اس وعدے کا ایفا کیا جائے ڈاکٹر صاحب زمان خان نے کہا کہ انشاء اللہ میں پی کے 72سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑونگا اور مجھے امید ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین پی کے 72میں ہمارا ساتھ دے گی اور اگر کسی نے وعدہ کا ایفا نہ کیا تو اس کو ہم جواب دینگے ۔

متعلقہ عنوان :