ہزارہ یونیورسٹی چک بال ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم بن کے لو ٹے گی،یونیورسٹی 27جولائی سے ملائشیا ء مین ہو نیوالی انٹر وسٹی ورلڈ چک بال چمپیئن شپ میں شرکت کرئیگی ،صدر ہری پور چک بال ایسو سی ایشن حسنین امین کا بیان

منگل 18 جولائی 2017 18:31

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) ہزارہ یونیورسٹی چک بال ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم بن کے لو ٹے گی حسنین امین،محمد طفیل ٹیم کا کپتان مقرر ہونا انکی محنت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ہزارہ یو نیورسٹی کی چک بال ٹیم 27جولائی سے ملائشیا ء مین ہو نے والی انٹر وسٹی ورلڈ چک بال چمپیئن شپ میں شرکت کرے گی ہریپور چک بال ایسو سی ایشن کے صدر حسنین امین نے بروز منگل اپنے بیان میں کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کی ٹیم نے بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ورلڈ یونیورسٹی چمپیئن شپ میں جانے کا اعزاز حاصل کیا اس تمام محنت کے پیچھے ہزارہ یو نیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد اقبال اور کوچ تمریز خان کی دن رات کی کاوشیں شامل ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں چک بال کو ہزارہ میں متعارف کروایا اورپاکستان کی نمبر ون ٹیم ہونے کا اعزاز دلوایاحسنین امین نے سیکرٹری پاکستان چک بال ایما نو ایل اسد کا شکریا ادا کیا جنہوں نے ہزارہ یونیورسٹی میں خود آ کر اپنی نگرانی میںکھلاڑیوں کا کیمپ لگا یا اور ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کی اور محمد طفیل کو انکی بھر پور محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ٹیم کا کپتان مقررکیا۔

متعلقہ عنوان :