ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گٹکے کی فروخت میں ملوث دکانداروں کے لائسنس منسوخ کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

منگل 18 جولائی 2017 18:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2017ء) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گٹکے کی فروخت میں ملوث دکانداروں کے لائسنس منسوخ کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ذرائع کے مطابق انڈین گٹکا ہو یا دیسی ، دونوں ہی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں گٹکے کی طلب کے پیش نظر یہ شہرکی تمام دکانوں پر کھلے عام فروخت ہورہاہے گٹکے کا استعمال بڑھا تو خطرناک بیماریوں کی صورت میں نتائج بھی سامنے آئے جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمر کس لی ڈاکٹرزککا کہنا ہے کہ گٹکے کا استعمال صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، گٹکے کا استعمال منہ اورپھیپھڑوں کے کینسر سمیت معدے، انتڑیوں کے خطرناک امراض اور سانس کی بیماریوں کا بڑا سبب ہے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سکولوں کی کنٹینز پر مختلف پیکنگ میں فروخت ہونے والی سپاریوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے گٹکے کو زہر قاتل کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔

(جاری ہے)

جو ہماری نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، ایسی صورتحال میں گٹکے کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنا احسن اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :