سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی کی رپورٹس پیش کرنے کی معیاد میں مزید 30 یوم کی توسیع

منگل 18 جولائی 2017 17:39

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی کو 3 مختلف معاملات پر کمیٹی کی رپورٹس پیش کرنے کی معیاد میں مزید 30 یوم کی توسیع دے دی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات اور نجکاری سلیم مانڈوی والا نے قواعد ضابطہ کار و انصرام کارروائی سینیٹ 2012ء کے قاعدہ 194 کے ذیلی قاعدہ (1) کے تحت تحریک پیش کی کہ تحفظ برائے اقتصادی اصلاحات ایکٹ 1992ء میں مزید ترمیم کرنے کے بل (تحفظ برائے اقتصادی اصلاحات (ترمیمی) بل 2016ئ) جو 13 اکتوبر 2016ء کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 19 جولائی 2017ء سے مزید 30 ایام کار کی توسیع کی جائے۔

(جاری ہے)

سلیم مانڈوی والا نے قواعد ضابطہ کار و انصرام کارروائی سینیٹ 2012ء کے قاعدہ 194 کے ذیلی قاعدہ (1) کے تحت تحریک پیش کی کہ مالیاتی ادارے (مالی وصولیاں) آرڈیننس 2001ء میں مزید ترمیم کرنے کے بل (مالیاتی ادارے (مالی وصولیاں(ترمیمی) بل 2017ئ) جو سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی جانب سے 13 مارچ 2017ء کو پیش کیا گیا تھا، پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 19 جولائی 2017ء سے مزید 30 ایام کار کی توسیع کی جائے۔

خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کی کارکردگی کے کنوینر سینیٹر مشاہد الله خان نے قواعد ضابطہ کار و انصرام کارروائی سینیٹ 2012ء کے قاعدہ 194ء کے ذیلی قاعدہ (1) کے تحت تحریک پیش کی کہ 15 فروری 2017ء کو ایوان کی جانب سے حوالہ کردہ معاملہ جو ’’پی آئی اے ایئر بس اے 310 کی پی پی آر اے قواعد کی خلاف ورزی میں جرمن فرم کو فروخت‘‘ سے متعلق ہے، پر خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 18 جولائی 2017ء سے مزید 30 ایام کار کی توسیع کی جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی کو 3 مختلف معاملات پر کمیٹی کی رپورٹس پیش کرنے کی معیاد میں مزید 30 یوم کی توسیع دے دی۔

متعلقہ عنوان :