کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے فوج کوطلب کرلیا گیا

منگل 18 جولائی 2017 17:36

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) کینیڈا کی حکومت نے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے فوج کوطلب کرلیا ہے جس کے باعث اب تک 39 ہزار افراد بے گھر ہوگئے جنہیں حکومت کی جانب سے قائم کردہ کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کینیڈا کی وزارتِ دفاع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر فوج کے 5 ہیلی کاپٹرز اور2 جہاز فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئے ہیں جو وہاں سے لوگوں کے انخلاء اور آگ بجھانے والے عملے کی مدد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

رالف گوڈال کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے فوجی طیاروں کی مدد بھی لی جائے گی جبکہ آسٹریلیا کی حکومت بھی جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے ماہر 50 فائر فائٹرزکینیڈا بھیج رہی ہے جو آج (بدھ) کو علاقے میں پہنچ جائیں گے۔حکام کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں میں معاونت کے لیے دیگر صوبوں اور اداروں سے بھی 260 اہلکار علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔صوبائی حکومت نے آگ بجھانے اور متاثرین کے عارضی قیام کے لیے ایک کروڑ کینیڈین ڈالر کا ہنگامی فنڈ قائم کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :