الطاف حسین ایک ایسا بزدل قاتل اور سانپ ہے جو اپنے بچے کھارہا ہے ،سید مصطفی کمال

منگل 18 جولائی 2017 17:12

الطاف حسین ایک ایسا بزدل قاتل اور سانپ ہے جو اپنے بچے کھارہا ہے ،سید ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین ایک ایسا بزدل قاتل اور سانپ ہے جو اپنے بچے کھارہا ہے ۔بانی متحدہ 22اگست کو مرگیا تھا جسے فاروق ستار اینڈ کمپنی نے دوبارہ زندہ کردیا ہے ۔جن جن لوگوں کا نام ایم کیو ایم اور الطاف حسین سے جڑا ہے ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو اورنگی ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پارٹی کے عہدیدار عبدالمجید عرف ندیم مولانا کے نماز جنازہ کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس سے قبل ندیم مولانا کی نماز جنازہ جامع مسجد بنارس اورنگی ٹاؤن میں ادا کی گئی اور انہیں اورنگی ٹاؤن نمبر 8کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ اور تدفین میں پی ایس پی کے مرکزی رہنماؤں ،کارکنوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پی ایس پی کے کارکنوں نے ’’قاتل قاتل الطاف قاتل ‘‘ کے نعرے لگائے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔سید مصطفی کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ الطاف حسین لندن میں رہ کر بھی اپنے لوگوں کو ماررہا ہے ۔الطاف حسین 22اگست کو مرگیا تھا ،الطاف حسین کو فاروق ستار اینڈ کمپنی نے زندہ کیا ہے ۔ایم کیو ایم کا میئر الطاف حسین کو لندن میں پیسے بھجوارہا ہے ۔

جو بھی ایم کیو ایم کو اٹھارہا ہے وہ الطا ف حسین کو زندہ کررہا ہے ۔بانی متحدہ قاتل ہے اور لوگوں کو مارنے کا درس دے رہا ہے ۔الطاف حسین ایسا بزدل قاتل اور سانپ ہے جو اپنے بچے کھارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو پرامن رہنے کی سزا دی گئی ہے ۔یہ کسی شرابی کے لیے پیسے جمع کرنے کے پیچھے نہیں مارے گئے ۔ہم نے کارکنوں کو صبر کی تلقین کی ہے ۔ہمارے کارکنوں نے ایک دکان کو بند نہیں کرایا اور ایک پتھر نہیں مارا ۔میں نے اپنے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہتھیا ر نہیں دیئے ۔بے گناہوں کو مارنے والے سمجھتے ہیں کہ ان کو کبھی نہیں مرنا لیکن میں بتادینا چاہتاہوں کہ وہ بھی ایک دن مریں گے ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ جو لوگ قتل میں ملوث ہیں مقدمہ ان ہی کے خلاف درج کرایا جائے گا ۔