بی آئی ایس پی "یونیورسٹی پاورٹی گریجویشن بڈی پروگرام"کا آغاز کررہا ہے ،

نوجوان نسل کو غریب خواتین کیساتھ منسلک کیا جائے گا ، اس شراکت داری کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ بی آئی ایس پی کی مستحقین کو انکے اندر چھپی صلاحیت کی پہچان کرانے، انکی قابلیت کو نکھارنے اور ان کو درپیش مسائل کے حل میں رہنمائی کریں گے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا پاورٹی گریجویشن کے اجلاس سے خطاب

منگل 18 جولائی 2017 16:19

بی آئی ایس پی "یونیورسٹی پاورٹی گریجویشن بڈی پروگرام"کا آغاز کررہا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) بی آئی ایس پی "یونیورسٹی پاورٹی گریجویشن بڈی پروگرام"کا آغاز کررہا ہے جس کے تحت نوجوان نسل کو پاکستا ن کی غریب خواتین کیساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ انہیں غربت سے باہر نکالا جاسکے۔ اس شراکت داری کے تحت ، یونیورسٹی کے طالب علم بی آئی ایس پی کی مستحقین کو انکے اندر چھپی صلاحیت کی پہچان کرانے، انکی قابلیت کو نکھارنے اور انکے کو درپیش مسائل کے پائیدار حل میں انکی رہنمائی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر زمیں منعقد پاورٹی گریجویشن کے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ اس اقدام کے تحت ، پاکستان میں ایچ ای سی کی شمارکردہ یونیورسٹیوں سے درخواست کی جائے گی کہ ہر یونیورسٹی اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے 20طالب علموں کو نامزد کرے تاکہ ان متعلقہ علاقوں کی یونیورسٹیوںمیں سے طالب علموں کو بی آئی ایس پی کی مستحقین کیساتھ منسلک کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایک طالب علم کو ایک مستحق خاتون کیساتھ منسلک کیا جائے گا۔ طالب علم بی آئی ایس پی کی مستحق خاتون کی صلاحیت کا جائزہ لے گا اور اس کو درپیش مسائل پر قابوپانے میں مدد کرنے کیلئے قابل عمل حل تجویز کرے گا۔طالب علم ای۔کامرس کے ذریعے مستحق خاتون کی بنائی ہوئی مصنوعات کی مارکٹنگ میں مدد کرے گا اسطرح سے اس خاتون کو غربت سے باہر نکالنے میں مدد ہوگی۔

طالب علم کیس سڈی کی صورت میں ججوں کے ایک پینل کے سامنے اس عمل کی کامیابی کو پیش کریگا جس میں سے بہترین گریجویشن ماڈل کا انتخاب کیا جائے گا۔ چیئرپرسن نے کہا کہ بی آئی ایس پی نے غذائی قلت کو دور کرنے، غربت میں کمی لانے ، خواتین کی سیاسی اور معاشی بااختیاری، بچوں کے سکولوں میں اندارج کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اپنی مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے میں مدد کررہا ہے۔

تاہم، بی آئی ایس پی کی باصلاحیت مستحقین کو معلومات کی کمی، مواقعوں تک رسائی اور مارکیٹ کی سمجھ بوجھ میں کمی جیسے کئی مسائل کا سامنا ہے۔ لہذا، بی آئی ایس پی نے مستحقین کی رہنمائی کیلئے نوجوان نسل کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹیوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے طالب علموں کی اس اقدام میں حصہ لینے کیلئے حوصلہ افزائی کریں، کیونکہ یہ محض ایک مقابلہ نہیں ہے بلکہ ایک نیک کام ہے جو بی آئی ایس پی کی مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے میں مدد کرے گا۔

"یونیورسٹی پاورٹی گریجویشن بڈی پروگرام" کا تصور عالمی بینک کے ایک اقدام "Empower her"سے لیا گیا ہے جو خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کا اقدام ہے اور Hackathon modelپر مبنی ہے۔ یہ ماڈل نوجوان نسل اور خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے تخلیقی طریقہ کار کی شناخت کرتا ہے اور پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کیلئے حل تجویز کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :