میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر کے انہیں سرینگر میں اپنے ماموں کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 18 جولائی 2017 16:07

میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر کے انہیں سرینگر میں اپنے ماموں کی نماز ..
سرینگر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جولائی۔2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر کے انہیں سرینگر میں اپنے ماموں کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ا ہلکاروں نے ان کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اپنے ماموں طاروق احمد کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے سرینگر کے علاقے نگین میں اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ تین ہفتوں سے گھر میں نظربند ہیں اور انہوں نے جب گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کو تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔میر واعظ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے پولیس افسروں سے کہاکہ وہ انہیں اپنے ماموں کے جنازے میں شرکت کیلئے جانے دیں اور اس کے بعد بھلے انہیں دوبارہ گھر میں نظربند کردیا جائے تاہم انہوں نے ان کی بات نہ سنی اور وہ جیسے ہی نماز جنازے میں شرکت کیلئے گھر سے باہر نکلے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔