پانامہ اور جے آئی ٹی اسرائیل اور بھارت کی سازش ہے، جے آئی ٹی رپورٹ کے مندرجات طاہر القادری نے 2013میں مرتب کئے،وزیراعظم کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کا بیان

منگل 18 جولائی 2017 16:17

پانامہ اور جے آئی ٹی اسرائیل اور بھارت کی سازش ہے، جے آئی ٹی رپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) وزیراعظم کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ پانامہ اور جے آئی ٹی اسرائیل اور بھارت کی سازش ہے، جے آئی ٹی رپورٹ کے مندرجات طاہر القادری نے 2013میں مرتب کئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو اپنے ایک بیان میں کیپٹن(ر)صفدر نے اپنے بیان میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ غلام اسحاق خان کی سازش کا پرچہ دوئم ہے، غلام اسحاق خان کا پرچہ بہتر طریقے سے حل کریں گے، پانامہ اور جے آئی ٹی بھارت اور اسرائیل کی سازش ہے، رپورٹ کے مندرجات 2013میں ڈاکٹر طاہر القادری نے مرتب کئے ۔