اسلام آباد کے ایک یونیورسٹی ہاسٹل سے طالبعلم کی لاش برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 جولائی 2017 15:09

اسلام آباد کے ایک یونیورسٹی ہاسٹل سے طالبعلم کی لاش برآمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جولائی 2017ء) : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک یونیورسٹی ہاسٹل نے طالبعلم کی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقاتسے معلوم ہوتا ہے کہ طالبعلم نے خود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئیرنگ اینڈ اپلائڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) کے ایک طالبعلم محمد حسن کی لاش یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گذشتہ روز برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبعلم نے خود کو دیوار سے لگے ایک لوہے کے ریک سے رسی باندھ کر خود کو لٹکایا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق طالبعلم کی لاش دو ، تین دن پُرانی معلوم ہوتی ہے۔ 27 سالہ محمد حسن کا تعلق لاہور سے ہے۔ محمد حسن نے گذشتہ سال اسکالر شپ حاصل کی اور 2016 سے ہی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئیرنگ اینڈ اپلائڈ سائنسز میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبعلم کی خود کُشی کے پیچھے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جبکہ محمد حسن کے ورثا کو واقعہ کی اطلاع دے کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :